01:00 , 17 اپریل 2026
Watch Live

بچوں کی شہادتیں! کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا؟ ایرانی صدر

ایرانی صدر
ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل کے واقعات پر عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر کی بیداری پر سوال اٹھتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران انسانیت، مذہبی رواداری اور اخلاقی اصولوں پر عمل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام، عیسائیت اور یہودیت سب اس اصول پر متفق ہیں کہ انسان دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے، لیکن عالمی سطح پر ان اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ان عالمی اور انسانی اصولوں کو نظر انداز کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی اور انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر میں عوام امریکا اور اسرائیل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ایرانی صدر

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ان کی قوم کے خلاف مسلسل دباؤ اور جنگی رویہ اپنایا گیا ہے۔

ان کے مطابق ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں، جنہیں وہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون بہنے کے واقعات انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں، اور عالمی برادری کو انصاف اور اخلاقی اصولوں کی طرف لوٹنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION